132

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے سے گریز کریں ڈی ایس پی قصور

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے سے گریز کریں ڈی ایس پی قصور

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیورو چیف )ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی گھروں کو محفوظ واپسی ٹریفک پولیس قصور کی اولین ترجیحات ہیں ، ڈرائیورز ٹریفک کی روانی ، حادثات کی شرح کو کم کرنے اور محفوظ سفر کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، دوران ڈرائیونگ انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفر کریں




، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے سے گریز کریں ، موڑ کاٹتے وقت مناسب انڈیکٹرز کے استعمال سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک قصور تاثیر احمد ڈار نے نیو بس ٹرمینل قصور پر ڈرائیورز اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کیا ۔ ٹریفک ایجو کیشن آفیسرز زبیر عزیز




، اسسٹنٹ محمد اصغر ، ٹریفک وارڈنز اور ٹرانسپورٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک قصور تاثیر احمد ڈار نے کہا کہ عوام الناس کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ٹریفک پولیس دن رات بھرپور محنت کررہی ہے ۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا ہر شہری کا فرض ہے اور خطرناک حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین کے متعلق جاننا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔




شاہراہوں پر ڈرائیونگ سے پہلے قواعد و ضوابط کو جاننا ضروری ہے ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذب قوم کی پہچان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کریں تو منزل مقصود تک محفوظ رسائی ممکن ہے ۔ ٹریفک پولیس روڈ یوزر ز میں ٹریفک آگاہی کے ساتھ ساتھ ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔




انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ٹریفک پولیس قصور سے مکمل تعاون کریں ۔ بعدازاں ٹرانسپورٹرز ، ڈرائیورز اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کی افادیت بارے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں