ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کا امام بارگاہ پیراں خیرآباد کا دورہ
مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کا امام بارگاہ پیراں خیرآباد کا دورہ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے انتظامات پراطمینان کا اظہار۔دورے کے دورن اہل تشیع رہنماؤں اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 08.09.2019 کو ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے تھانہ صدر کی حدود پیراں خیرآباد امام بارگاہ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انھوں نے امن کمیٹی کے ممبران اور اہل تشیع حضرات کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں تمام مسالک کےدرمیان مثالی بھائ چارہ قائم ہے اور مانسہرہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ یہ
امن قائم و دائم رہے۔سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کاکہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع مانسہرہ میں امن آمان کو برقرار رکھنے کے لئیے مانسہرہ پولیس تمام تر وسائل برؤے کار لارہی ہے۔امام بارگاہ پیراں سے محموداں تک 9محرم الحرام کو ماتمی جلوس نکالا جاتاہے
جس کےلئیے مانسہرہ پولیس نے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئیے ہوۓ ہیں۔امام بارگاہ کو آنے جانے والےتمام راستوں ، جلوس کی گزرگاہوں اور مکانوں کی چھتوں پربھی پولیس کی نفری تعینات کردی گئ ہے۔جبکہ امام بارگاہ میں داخلے کے لئیے واک تھرو گیٹس نصب کئیے گئیے ہیں
۔اور سخت چیکنگ کے بعد عزادارواں کو امام بارگاہ میں داخلے کی اجازت دی جاۓ گی۔علاوہ ازیں ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے امام بارگاہ پیراں کےماتمی جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کیا۔ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کا عوام کےنام پیغام میں کہنا تھا کہ عوام الناس محرم الحرام خاص
کر10محرم الحرام کواپنےاردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں محرم الحرام کے دوران مانسہرہ پولیس کی طرف سے قائم کردہ کنٹرول روم نمبر 0997.920103پرفوری کال کر کے زمہ دار شہری ہونےکاثبوت دیں۔