96

ٹورسٹ کو ہراساں کرکے دھوکہ فراڈ کرکے 20ہزار روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

ٹورسٹ کو ہراساں کرکے دھوکہ فراڈ کرکے 20ہزار روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ پولیس۔ٹورسٹ کو ہراساں کرکے دھوکہ فراڈ کرکے 20ہزار روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار۔تفصیلات کےمطابق ایس۔ایچ۔او تھانہ کاغان واجد علی نے ایک ٹورسٹ کی اپیل پر فوری عملدرآمد کرتے ہوۓ ہوٹل سیف الملوک ناران سے




ملزمان محمد ارشاد ولد میرزمان ، محمد جنید ولد محمد دین ،محسن خان ولد محمد قاسم اور ہوٹل منیجر قمر عباس ولد غلام قادر کو گرفتار کر کے ہوٹل منیجر سے ٹورسٹ سے ہراساں کرکے ہتھیائ گئ رقم 20ہزار روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کاغان میں مقدمہ درج کر لیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں