ایبٹ أباد ملک بھرکی طرح ایبٹ أباد میں بھی دسویں محرم الحرام کا جلوس پر امن طریقے سے اختتام پزیر
ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیورو چیف )ایبٹ أباد ملک بھرکی طرح ایبٹ أباد میں بھی دسویں محرم الحرام کا جلوس پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہوگیا سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 10 ویں محرم الحرام کے حوالے سے ایبٹ آباد میں روائتی ماتمی جلوس نکالا گیا
جلوس ڈگی محلہ امام بارگاہ سے اپنے مقررہ وقت میں برآمد ہوا اور گھاس منڈی، گول منڈی، مین بازار کے بعد ماڈل کیفی چوک میں زنجیر زنی کی گئی اس کے بعد جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ ڈگی محلہ اختتام پزیر ہوا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان جلوس کی
سکیورٹی کے لیے تعینات تھے بم ڈسپوزل سکواڈ، کینائن یونٹ نے پورے علاقے کو سرچنگ اور سویپنگ کے زریعے کلئیر کیا سکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ کے افسران اور جوان سکیورٹی کے حوالے سے ایبٹ آباد پولیس کی معاونت میں مصروف عمل رہے۔ اس موقع پر
ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل، کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے دونوں افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی دونوں افسران نے ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے قائم کیا گیا ڈسٹرکٹ کمانڈ & کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں جلوس کی سکیورٹی کو سی سی ٹی کیمروں کے زریعے مانیٹر کیا جاتا رہا
۔ ڈی پی او عباس مجید خان نے کمانڈ & کنٹرول روم میں افسران اور میڈیا کے نمائیندگان کو تفصیلی بریف کیا جبکہ ایس پی قمر حیات خان کی سربراہی میں افسران اور جوانوں نے فل پروف سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے 10 محرم کے جلوس کو پر امن طریقے سے الوداع کیا۔