87

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید بس حادثہ کے زخمیوں کی آمد کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید بس حادثہ کے زخمیوں کی آمد کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید بس حادثہ کے زخمیوں کی آمد کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں سرکاری خرچ پر ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے زخمیوں کے علاج معالجہ کے عمل کی خود نگرانی کی





۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے واضح رہے کہ کوئٹہ سے آنیوالی بس سخی سرور کے نزدیک کھائی میں گر گئی اورآگ نے بس کو لپیٹ میں لے لیا




ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمیوں کو نکالا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات کے مطابق بس حادثہ سے 11زخمی ہوئے جن کو طبی امداد دی گئی اور پانچ کو مزید علاج معالجہ کے لئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں