Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پتوکی شہر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار حادثات معمول بن گئے۔شہری قیمتی جانوں سے محروم ہونے لگے

پتوکی شہر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار حادثات معمول بن گئے۔شہری قیمتی جانوں سے محروم ہونے لگے

پتوکی شہر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار حادثات معمول بن گئے۔شہری قیمتی جانوں سے محروم ہونے لگے

پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر ) پتوکی شہر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار حادثات معمول بن گئے۔شہری قیمتی جانوں سے محروم ہونے لگے۔ بے بس شہری پریشان کوئی پرسان حال نہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر میں ہر جگہ کم عمر ، غیر تربیت یافتہ اور بغیر لائسنس کے رکشہ چلانے والوں کی بہتات ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری۔




بلا نمبری رکشہ چلانے والوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔وارڈن مکمل ناکام اور کچھ دو اور کچھ لوکی پالیسی پر گامزن۔روزانہ ہونے والے حادثوں میں شہری ٹانگ ہاتھ اور یہاں تک کہ جان کی بازی بھی ہارنے لگے۔شہریوں کی طرف سے بار بار شکایات کی گئیں لیکن وارڈن کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔




رکشہ چلانے والوں کے والدین بھی دنیاوی لالچ میں آکر اپنے بچوں کو موت کے منہ میں ڈال رہے ہیں۔عوامی وسماجی اور صحافتی حلقوں نے ڈی ایس پی وارڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے شہر بچاﺅ تحریک پتوکی کے




جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، انجمن تاجران نشاط روڈ کے جنرل سیکرٹری میاں ظہیر عباس اور سٹی پریس کلب پتوکی کے میڈیاکوارڈنیٹر محمد خالد ورک نے ڈی پی او قصور اور پنجاب حکومت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے اور وارڈن پولیس کے ذمہ داران نااہل عملہ کو فوری تبدیل کیا جائے۔




Exit mobile version