دوکانداروں کے حقوق کے تحفظ اور مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے تقریب منعقد
پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر ) دوکانداروں کے حقوق کے تحفظ اور مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاﺅنگا ان خیالات کا اظہار مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پتوکی کے صدر شیخ محمد نعیم مٹھو نے مقامی شادی ہال میں دوکانداروں کے اعزاز میں منعقدہ
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کریانہ سے وابستہ دوکانداروں کے مسائل اور مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بے جا جرمانوں اور مقدمات کے اندراج کے باعث دوکانداروں میں خوف وہراس پیدا ہورہا ہے جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ دوکاندار متحد ہوجائیں اور کندھے سے کندھا ملا کر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کریں
انشاءاللہ میں اپنی برادری کے مسائل حل کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاﺅنگا۔دوکانداروں کا بھی فرض ہے کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاءخوردونوش شہریوں کو فراہم کریں تقریب سے منیر احمد ہاشمی، ملک عارف، شیخ ندیم اصغر، جاوید صدیق ایڈووکیٹ، ملک کاشف، حافظ ملک عابد، ناصر بخت اور دیگر یونین کے اراکین نے بھی خطاب کیا۔