103

امن جیسی نعمت دنیا کے ہر شخص کی ضرورت ہے ۔ گلو کارہ جنیوا رائے

امن جیسی نعمت دنیا کے ہر شخص کی ضرورت ہے ۔ گلو کارہ جنیوا رائے

کولکتہ (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف) بھارتی معروف اداکارہ و گلو کارہ جنیوا رائے نے گذشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امن جیسی نعمت دنیا کے ہر شخص کی ضرورت ہے لڑائی جھگڑے جنگ و جدل سے نہ صرف امن و امان خراب ہوتا ہے بلکہ پیشہ وارانہ شعبے بھی متاثر ہوتے ہیں




انہوں نےآن لائن ایف ایس میڈیا نیٹ ورککے بیورو چیف مقصود انجم کمبوہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انڈ و پاک کے درمیان سرحدی کشیدگی سے دونوں ملکوں کے عوام بد امنی کا شکار نطر آ تے ہیں انہوں نے دونوں ملکوں کے حکمران سے استدعا کی ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صوتحال کو اعتدال پر لائیں انہوں نے کہا کہ




فلمی دنیا کے افراد دونوں ملکوں کے ہاں امن کی فضا کے حامل ہیں انہوں نے کہا ہم فنکاروں کے ہاں بد امنی، دہشت گردی اور لڑائی جھگڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہم شوبز اور فلمی سر گرمیوں کو مل جل کر فروغ دینے کے حامی ہیں اس شعبے سے منسلک تمام افراد کسی قوم کی کشیدگی نہیں چاہتے




ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کی سرحدیں کھول دی جائیں اور ہم آزادانہ ماحول کو جنم دے کر آپس میں مل جل کر فلمی شعبے کی ترقی کے لئے کام کریں پاکستان کے ساتھ ہمیں فلمی شعبے کی ترقی کے لئے سرحدی کشیدگی ختم کرنا ہوگی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں