76

چیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی خان دریشک نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید سے ملاقات

چیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی خان دریشک نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید سے ملاقات

ڈیرہ غازی خان ( محمد فیض سٹی رپورٹر)چیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی خان دریشک نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید سے ان کے آفس میں ملاقات کی چئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی مسائل کے حل کےلئے گفتگو کی۔




چئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک نے کہا کہ صفائی اور سیوریج کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کم کی جائیں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ شہر کے ساتھ دیہی یونین کونسلوں میں صفائی ،سیوریج اور شجر کاری کو فوکس کررہے ہیں




۔سیکریٹری یونین کونسل اور دیگر انتظامی فورس کو متحرک کیا جارہا ہے۔دس لاکھ روپے کے پودے خریدے جائیں گے جس کے لیے ٹینڈر تیار کیا جارہا ہے دیہی یونین کونسلوں میں بھی شجر کاری کےلئے پودوں کا شئیر دیا جائیگا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں