127

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے تونسہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کی اطلاع کا نوٹس

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے تونسہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کی اطلاع کا نوٹس

ڈیرہ غازی خان( محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے تونسہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کی اطلاع کا نوٹس لے لیا ہے اور محکمہ صحت کو ضروری کارروائی اور علاج معالجہ کی ہدایات جاری کردیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے وضاحت کی ہے کہ تونسہ کے علاقے مرتضے ٹاؤن میں ساٹھ سالہ احمد بخش میں ابتدائی طور پر کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے




میڈیکل رپورٹس ،ٹیسٹ اور علامات سے کانگو بخار معلوم نہیں ہوتا محکمہ صحت نے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم مریض کے گھر روانہ کی۔ ضروری علاج معالجہ کے بعد مزید تحقیقات کے لیے مریض کو سرکاری ایمبولینس پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے مزید بتایا کہ مریض پہلے بھی نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج رہا ہے۔




میڈیکل رپورٹس میں بھی کانگو بخار کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات شروع کردئیے ہیں مریض کے اٹنڈنٹس اور گھر کے نزدیک لوگوں کےلئے علاج معالجہ کے اقدامات شروع کردئیے ہیں اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں