Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سبزیوں،پھلوں ،اشیاءخردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءمیں سوفیصدسے زائدآضافہ

سبزیوں،پھلوں ،اشیاءخردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءمیں سوفیصدسے زائدآضافہ

سبزیوں،پھلوں ،اشیاءخردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءمیں سوفیصدسے زائدآضافہ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)سبزیوں،پھلوں ،اشیاءخردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءمیں سوفیصدسے زائدآضافہ پرلوگوں کی دوہائیاںعام آدمی کا گزر بسر کرنا مشکل ہو گیاہر طرف لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگاانتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی




لوگ حکومت کو کوسنے لگے حکومت سے ریلیف کامطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور اورگردونواح میں ہر طرف مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی قرب میں مبتلا کر دیاضروریات زندگی کی ہر قسم کی چیزوں پرسوفیصدسے زائد اضافے پرعوام ذہنی طور پر حکومت کے خلاف سراپااحتجاج ہے 100کی چیز200اور200کی چیز350میں فروخت ہو رہی ہے انتظامیہ کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت یہ بھی ہے کہ لوکیش کے حساب سے چیزوں کے ریٹس میںواضح فرق پایا جاتا ہے




لوگوں کی سمجھ سے یہ بالاتر ہے کہ یہ کس طرح کی مہنگائی ان پر مثلت ہے جو پہلے تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ اس مثالی مہنگائی نے جینا حرام کر دیا ہے گزر بسر کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے انتظامیہ چیزوں کی قیمتوں کو قابوکرنے میں ناکام ہو چکی ہے




کسی کے کان پر جوع تک نہیں رینگ رہی ہے حکومت کی بے بسی نے بہت سے سوالات پیدا کر دیے ہیں ایک طرف الیکشن سے پہلے موجودہ حکومت کے بلندوبانگ دعوے تھے اور دوسری طرف اقتدار میں آنے کے بعدعوام کی خستہ حالی ہے اگر حکومت کی جانب سے یہی رویہ رہا تو لوگوں کے اندر ابلتا ہوا لاوا باہر آجائے گا اور حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا




Exit mobile version