76

مٹھائیاں کھانے والے ہو جایئں ہوشیار دیکھیں اس رپورٹ میں

مٹھائیاں کھانے والے ہو جایئں ہوشیار دیکھیں اس رپورٹ میں

پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر ) حبیب آباد اور گردونواح میں ناقص اور مضر صحت مٹھائیوں کی فروخت جاری۔گوداموں میں بھی صفائی کے ناقص انتظامات ۔تفصیلات کے مطابق حبیب آباد اور گردونواح میں بعض مقامات پر ناقص اور مضر صحت مٹھائیاں فروخت ہورہی ہیں




اور یہ مٹھائیاں جن گوداموں میں بنائی جارہی ہیں وہاں گندگی ، مکھیوںاور کیڑے مکوڑوں کا بھی راج ہے ۔مگر انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ۔شہری یہ مٹھائیاں کھا کر مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیںمحکمہ فوڈ کے افسران نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور وہ سیاسی دباﺅ کا شکار ہیں۔ علاقے کے عوامی سماجی حلقوں اور ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر قصوراور فوڈ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے




کہ حبیب آباد اور گردونواح میں ناقص اور مضر صحت مٹھائیاں فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ان کے گودام اور دوکانیں سیل کر کے مقدمات درج کئے جائیں تاکہ ناقص اور مضرصحت مٹھائیاں کھا کر بیمار ہونےوالوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں