95

وفاقی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے

وفاقی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے

اسلام آباد (اسحاق عباسی چیف رپورٹر )وفاقی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران رواں سال کا طاقتور طوفان و بادو باراں کا سلسلہ ملک کے 70فیصد حصے سے ہو کر گزرے گا جس سے ملک میں شدید آندھی، طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ گرج چمک کے ساتھ طوفان اور ہوا کے بگولے بھی آ سکتے ہیں۔




محکمہ موسمیات کے مطابق شہری جتنا جلدی ہو سکے حفاظت کرلیں کیونکہ شدید طوفانی ہوائوں کے ساتھ متاثر کرنیوالی سیلابی بارش، ژالہ باری کے باعث شدید موسمی حالات اور ہوا کے بگولے بن ہو سکتے ہیں۔ ہواؤں کا شدید کم دباؤپیر اور منگل کے دوران پاکستان کے 70فیصد حصے سے ہو کے گزرے گا۔ پیر کو ایک طاقتور مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں ایران کے راستے داخل ہوگا




اور یک ہوا کا کم دبائو خلیج فارس میں بن چکا جو پاکستان کے نزدیک آتے ہی شدید ہوا کے کم دبائو میں تبدیل ہوجائیگا، یہ اس سال کا سب سے طاقتور اور 2013ء کے بعد آنیوالا سب سے طاقتور سلسلہ ہوگا




جو شمالی بلوچستان سے گزرتا ہوا شمالی سندھ کے اوپر آئیگا اور جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب پھر شمالی پنجاب میں برستا ہوا ہندوستان کے شمال مغربی ریاستوں میں جا کہ ختم ہو جائیگا۔




اس سلسلہ سے سعودی عرب کی شمالی ریاستیں، ایران کے 80 فیصد حصہ، متحدہ عرب امارات، افغانستان کا 90 فیصد حصہ، پاکستان کا70 فیصد حصہ، ہندوستان کا30 فیصد حصہ اس طاقتور مغربی سلسلہ سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ تک موسمی حالات انتہائی خطرناک حد تک رہیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں