ستمبرکو ایبٹ أباد جیسے خوبصورت شہرمیں پروفیشنل باکسنگ چمپین شپ کا انعقاد کیاجارہا چیرمین کلیم احمدأزاد
ایبٹ أباد (وقاص باکسر بیوروچیف)پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کےچیرمین کلیم احمدأزاد نے کہاکہ اکیس باہیس ستمبرکو ایبٹ أباد جیسے خوبصورت شہرمیں پروفیشنل باکسنگ چمپین شپ کا انعقاد کیاجارہا ہے جسمیں ملک بھرسے انٹرنیشنل باکسر شرکت کریں گے یہ ایبٹ أباد کی تاریخ میں پہلا ایونٹ منعقد ہوگا جسمیں انٹرنیشنل باکسر أمنے سامنے ہوں گے جسکے لیے ایبٹ أباد میں تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں انہوں نے کہاسترہ سال قبل ایبٹ أباد باکسنگ کاگڑھ تھا
لیکن اب ایبٹ أباد میں باکسنگ کامقام دفن ہوکررہ گیاہے جسکے لیے ہم نے ایبٹ أباد شہرمیں دوبارہ باکسنگ کواجاگرکرنے کے لیے برا ایونٹ منعقد کیا انہوں نے کہاکہ اب کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پرکھیلنے کے مواقع فراہم ہوں گے 2017 سے لیکراب تک چودہ بڑے ایونٹ منعقد کرواچکے ہیں
انہوں نے کہاکہ پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے صدر عبدالرشید بلوچ جنرل سیکٹری راشد مہنازاور ہزارہ سے پی ایف باکسر ارشد خان اکمل خان جدون خرم خان جدون عامرخان اوردیگرکے پی کے سے ہماری ٹیم باکسنگ کوفروغ دینے کے لیے بھرپور جہدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ انکی محنتوں کی وجہ سے أج ایبٹ أباد میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن چمپین شپ کا انعقاد کیا جارہاہے
جسکا سہرا پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے سر جاتا ہے ہمارا مقصد اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے انہیں بین ا لاقوامی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ہم اسطرح باکسنگ کوپورے پاکستان میں فروغ دینے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروکارلاہیں گے