120

پتوکی میں مہنگائی کا طوفان اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پتوکی میں مہنگائی کا طوفان اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر ) پتوکی میں مہنگائی کا طوفان اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ۔ذخیرہ اندوزوں نے من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پتوکی میںاشیائی خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے اور دوکاندار کھلم کھلا زائد نرخ وصول کر رہے ہیں




مگر انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں جس کی وجہ سے غریب لوگ اور شہری سخت پریشان ہیں محکمہ کے حکام نے نوٹس لینے کی بجائے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے دوکاندار کھلم کھلا من مانی کر رہے ہیں۔




ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خان ایڈووکیٹ، شہر بچاؤ تحریک کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم ، محمد خالد ورک نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی




، ڈپٹی کمشنر قصور اور پنجاب حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخوں سے زائد رقم وصول کرنے والے ذخیرہ اندوزوں اور دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے حکومتی رٹ کو قائم کیا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں