کشیمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مہمند قبائل کا قافلہ ہیڈ کوارٹر غلنئی سے سے ایم این اے ساجد خان مہمند کی قیادت میں آزاد کشمیر روانہ
قبائلی ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )مہمند، کشیمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مہمند قبائل کا قافلہ ہیڈ کوارٹر غلنئی سے سے ایم این اے ساجد خان مہمند کی قیادت میں آزاد کشمیر روانہ۔ کشمیر کی آزادی کیلئے پہلے بھی قبائل نے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند ہیڈ کوارٹر غلنئی سے مہمند قبائل کا ایک قافلہ ایم این اے ساجد خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر روانہ ہوا
۔ اس موقع پر مہمند قبائل نے اس بات کا عزم کیا کہ قبائل نے پہلے بھی کشمیریوں کیلئے قربانیاں دی تھی اور اگر ضرورت پیش آئی تو آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔