71

 لوگوں کا چالان کاٹنے والے ٹریفک وارڈنز پر بڑی پابندی عائد

 لوگوں کا چالان کاٹنے والے ٹریفک وارڈنز پر بڑی پابندی عائ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف) لوگوں کا چالان کاٹنے والے ٹریفک وارڈنز پر بڑی پابندی عائد کر دی گئیلاہور پولیس کے بعد ٹریفک وارڈنز کے بھی دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ٹریفک وارڈنز کو اب ڈیوٹی پر جانے سے قبل سیکٹر میں موبائل جمع کروانا ہوگا 




تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈنزپربھی موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی، ایس پی صدر ٹریفک پولیس سردار آصف نے آئی جی پنجاب کی جانب سے اظہار ناراضگی پر حکم نامہ جاری کر دیا،




حکم نامہ کے مطابق ٹریفک وارڈنزسے کانسٹیبل موبائل فون جمع کرا کے ڈیوٹی پر جائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کے اہلکاربھی دوران ڈیوٹی موبائل استعمال نہیں کریں گے .




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں