149

محکمہ واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی سے دو بھینسیں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

محکمہ واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی سے دو بھینسیں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر ) محکمہ واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی سے دو بھینسیں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔متاثرہ شہری نے مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو تحریری درخواست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق ناروکی ماہجہ پتوکی کے رہائشی محمد فاروق کی دو بھینسیں بجلی کے




کھمبے میں کرنٹ آجانے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں ۔حادثہ واپڈا کے اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا کیونکہ چند روز قبل محکمہ واپڈا سٹی پتوکی کے اہلکاروں نے ایک شخص کا میٹر اتارا اور ساتھ لے گئے جب کہ بجلی کی تار کھلی چھوڑ دی جس کی وجہ سے تار کھمبے کو چھو جانے سے کھمبے میں کرنٹ آگیا اور دونوں بھینسیں کرنٹ لگنے سے مر گئیں




۔سائل نے بجلی کی کھلی تاروں کے بارے میں پہلے ہی محکمہ کو واپڈا کو اطلاع دے رکھی تھی ۔ویٹرنری ڈاکٹر نے کرنٹ لگنے سے مرنے والی دونوں بھینسوں کا پوسٹ مارٹم کیا جس میں تصدیق ہوگئی ہے کہ دونوں بھینسوں کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے متاثرہ مدعی محمد فارو ق نے واپڈا کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ سٹی پتوکی کو تحریری درخواست دے دی ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں