71

حکومت صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے مواقع اور وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے شہرام خان

حکومت صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے مواقع اور وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے شہرام خان

ایبٹ أباد(فرح ستی :رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد کے بلدیات سے متعلق مسائل کو ترجیحاً حل کریں گے۔ حکومت صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے مواقع اور وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی سے ملاقات کے دوران کیا۔





اس موقع پر محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزراء نے ملاقات کے دوران پارٹی و حکومتی معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قلندر خان لودھی نے وزیر بلدیات کو علاقے کے مسائل اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کے بلدیات سے متعلق جملہ مسائل عوامی مفاد میں ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے




اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تمام اضلاع کو ترقی کے لیے یکساں مواقع اور وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ




عوام کو بہترین مونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے محکمہ بلدیات مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے۔ وزیر بلدیات نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزارتوں کے مل کر مشترکہ کوششوں کرنے پر زور دیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں