اسلامی جمعیت طلبہ ہزارہ یونیورسٹی کے مقام پہ پکچر ایگزیبیشن اور سگنیچر کمپین کا انعقاد
مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ ہزارہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہزارہ یونیورسٹی کے مقام پہ پکچر ایگزیبیشن اور سگنیچر کمپین کا انعقاد، کشمیر میں ہونے والے ظلم کو تصویری نمائش کے زریعے سے اجاگر کیا گیا طلباء نے دستخطی بینرز پہ اپنے دستحط سے اظہار یکجہتی کی،
وائیس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی سید منظور حسین شاہ اور صدرجماعت اسلامی یوتھ ضلع مانسہرہ محمد عاصم شہزاد پہلے دن کے مہمان خصوصی تھے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ہزارہ یونیورسٹی نور محمد بھائی کا کہنا تھا کہ کشمیر بزور شمشیر مہم پورے ہفتے جاری رہے گی جس میں ریلیاں، کشمیر وڈیو نائیٹ، اور کشمیر واک شامل ہیں.