ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات میں موت کے سوداگروں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا عمل شروع
مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات میں موت کے سوداگروں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا عمل شروع کر دیاگیا۔
ایک ہی دن میں 7کلو سے زاہد چرس برآمد کرلی گئ۔تفصیلات کےمطابق عوام کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے تمام تھانہ جات کے
ایس۔ایچ۔اوز صاحبان کو سختی سے ہدایات جاری کردی کہ اپنے اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کی لسٹیں تیار کریں اور موت کے سوداگروں کی گرفتاری کا عمل تیز کیا جاۓ۔جس پر عمل کرتے ہوۓ
تھانہ سٹی نے 1کلو 235گرام چرس۔تھانہ شنکیاری نے 2کلو 160گرام چرس۔تھانہ بفہ نے 900گرام چرس اور تھانہ بالاکوٹ نے 3کلو 45گرام چرس برآمد کرکے تمام تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئیے۔