76

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ مرکزی ریلی بمبے چوک سے نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،ڈی پی او اسد سرفراز کے علاوہ دیگر افسران ، زندگی کے




مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے قومی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے “پاکستان زندہ باد “،”کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اس موقع پر استحکام پاکستان ،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے




خصوصی دعا کی گئی- ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کی جاتی رہے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم اور جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائی جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں