پاک آرمی کے نوجوان حافظ زاہد سرگودھا میں ٹریفک حادثہ میں شہید
اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) پاک آرمی کے نوجوان حافظ زاہد سرگودھا میں ٹریفک حادثہ میں شہید ہو گئے.فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا. تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور انتہائی شفیق نوجوان تھے.حافظ زاہد جو حافظ قرآن بھی تھے.
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے.آج ان کے آبائی علاقہ شاہ پور سرگودھا میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ دفنا دیا گیا.نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
اس موقع پر پر ہر آنکھ اشکبار تھی.حافظ زاہد کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی.وہ ہر سال رمضان المبارک میں اپنے علاقے میں نماز تراویح میں قرآن مجید سنایا کرتے تھے.