82

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے رشوت نہ ملنے پر شہری کی چاردیواری گرا دی

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے رشوت نہ ملنے پر شہری کی چاردیواری گرا دی

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے رشوت نہ ملنے پر شہری کی چاردیواری گرا دی,شہری نے وزیراعظم شکایات سیل میں شکایت درج کرا دی.تفصیلات کے مطابق سید توقیر عباس ساکن دربار غازی نون اسلام آباد نے صحافیوں کو بتایاکہ راولپنڈی رینج روڈ پر ان کا ملکیتی پلاٹ ہے گذشتہ روز ھم اس پر چار دیواری بنا رہے تھے کہ

چند اہلکار آئے جن میں سے ایک نے آصف خان انسپکٹر دوسرے نے نصیر یوسف چیف انسپکٹر کا تعارف کروایا اور کہا کہ اگر چار دیواری بنانی ہے تو ایک لاکھ روپے دینا پڑے گا وگرنہ کام نہیں کرنے دیں گے.

سید توقیر عباس نے ایک لاکھ رشوت دینے سے انکار کردیا جس پر ان دواہلکاروں نے 6 نامعلوم افراد کے ہمراہ گینتیوں اور ہتھوڑوں سے دیوار گرا دی.اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے چلے گے.سید توقیر عباس نے اپیل کی ہے کہ ان کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں