89

ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی کمان سمبھال لی

ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی کمان سمبھال لی

ایبٹ أباد(فرح ستی سٹی رپورٹر ) ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی کمان سمبھال لی تفصیلات کے مطابق نو تعینات ہونے والے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی سربرائی میں ٹریفک وارڈن آفس میں میٹنگ کا انتعقاد کیا گیا





جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک وارڈن ہمایوں خان،ڈی ایس پی ٹریفک اعظم علی شاہ،انسپکٹرز ٹریفک وسیم خان،تحفور خان ٹریفک سب انسپکٹرز پرویز خان،جہانزیب خان،انور خان اور دیگر تمام شعبہ جات سے تعلق رکنے والے انچارج صاحبان نے شرکت کی




میٹنگ کے دوران




ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہمایوں خان نے تفصیلً بریفنگ دی اور تمام امور کا بخوبی جائزہ پیش کیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے جملہ افسران کو عوام الناس کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ ساتھ بہتر سہولیات فرہائم کرنے اور




غیر قانونی اڈہ جات اور دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود نے تمام افسران کو ھدایت دیتے ہوے کہا کہ عوامی شکایات کا فوراً اور میرٹ پر ازالہ کیا جائےاور عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل میں عوام کی بھرپور مدد کی جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں