81

ایبٹ أباد پروفیشنل باکسنگ چمپین شپ اختتام پزیر

ایبٹ أباد پروفیشنل باکسنگ چمپین شپ اختتام پزیر

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد پروفیشنل باکسنگ چمپین شپ اختتام پزیر ایبٹ أباد نیشنل باکسنگ کلب کے کھلاڑیوں عمران اورکاشف نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ پیش کیاچمپین شپ کے مہمان خصوصی امجدشاہزمان خان جدون ایم این اے علی خان جدون اور ریٹائرڈ جنرل ایاز راناتھے چمپین شپ میں ملک بھرسے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی کارگردگی کامظاہرہ پیش کیا




ہزارہ کی تاریخ میں پہلی بار باکسنگ کابڑا ایونٹ منعقدہوا چمپین شپ میں ایبٹ أباد نیشنل باکسنگ کلب کے کھلاڑی 60 کے جی میں عمران اور64 کے جی میں کاشف نے اپنے مدمقابل باکسروں کو ناک أئٹ کی بنیاد پرشکست دی اس موقع پر ایبٹ أباد نیشنل باکسنگ کلب کے کوچ اورنگزیب خان جدون نے خصوصی آن لائن ایف ایس میڈیا نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس چمپین شپ کا مقصد اچھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں ملکی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرناہے




ہزارہ باکسنگ کا گڑھ ہے یہاں کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے کہا کہ ایبٹ أباد نیشنل باکسنگ کلب کے کھلاڑیوں نے ہرسطح پرکامیابی حاصل کی اسی کلب کے چھ کھلاڑی صوابی میں جاری انٹرڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوگئ ہیں




جو وہاں پراپنی کارگردگی کامظاہرہ پیش کریں گے انہوں نے کہا أئندہ ماہ ہم ایبٹ أباد میں میچور باکسنگ چمپین شپ کا انعقاد کریں گے جسمیں ملک بھرسے کھلاڑی شرکت کریں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں