Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بہت گمبھیر ہیں ، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بہت گمبھیر ہیں ، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بہت گمبھیر ہیں ، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(دبئی(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بہت گمبھیر ہیں اور ان کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا




انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں کا مڈل ایسٹ میں مخصوص لوگوں سے ملاقات کرنا اور ان لوگوں سے مل کر تحائف کا تبادلہ کرنا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل نہیں، حکومتی شخصیات کو چاہیے کہ وہ اوورسیز میں مقیم عام اور مشکلات سے دوچار پاکستانیوں سے ملیں




اور انکے مسائل کو قریب سے دیکھیں اور سنیں، کیونکہ کچھ لوگ اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سمجھنے کے لیے حکومت پاکستان کے نمائندوں کو ان کے ساتھ بیٹھنا ہوگا ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں سمینار اور تقاریب منعقد کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر لمبی تقاریر کرکے ان کے




مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا، کیپٹن عاصم ملک نے اوورسیز میں مقیم کچھ پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ یہاں پر کچھ لوگ حکومت پاکستان کے نمائندوں کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں اور عام پاکستانیوں سے ملنے نہیں دیتے جسکی وجہ سے اوورسیز کے پاکستانیوں کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں




Exit mobile version