Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

وزیراعظم سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

وزیراعظم سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

نیویارک(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) وزیراعظم عمران خان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے ملاقات کی۔




وزیراعظم عمران خان ان دنوں امریکا کے دورے پر موجود ہیں جہاں وہ 23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 




وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے ملاقات کی جس میں 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔




ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کی پیلٹ گنوں کے استعمال کے تباہ کن اثرات پر ایمنسٹی کی رپورٹ کوسراہا۔




ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی عوام تک رسائی اور ان کے کام میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔




کومی نائیڈو نے کشمیر کو بولنے دو مہم کے تحت ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اقدامات  اور ماحولیات کیلئے ایمنسٹی کے کام سے آگاہ کیا۔




وزیراعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات




وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی جس میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 




وزیراعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات 40 منٹ جاری رہی جبکہ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود، ملیحہ لودھی اور نعیم الحق سمیت دیگر بھی شریک تھے۔




ذرائع کے مطابق زلمےخلیل زاد نے وزیراعظم کو صدر ٹرمپ سے مجوزہ ملاقات سے متعلق پیغام بھی پہنچایا۔




Exit mobile version