Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

زلزلے کے آفٹر شاکس کب تک آئیں گے؟

زلزلے کے آفٹر شاکس کب تک آئیں گے؟

زلزلے کے آفٹر شاکس کب تک آئیں گے؟

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے اگلے 24 گھنٹوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے اس حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے کم از کم 4 افراد جاں بحق جب کہ 76 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 9 کلو میٹر تھی۔

زمین میں گہرائی کم ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں زیادہ نقصانات کا خدشہ ہے۔

سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی کے اطلاعات آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے ملی ہیں جہاں 80 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ زلزے کا مرکز جہلم اور میرپور کا علاقہ تھا، زلزے میں ایک بچی شہید ہوئی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دور دراز کے علاقے نہیں ہیں،بہت جلد وہاں امدادی کارروائیاں شروع کردی جائیں گی جب کہ متعدد علاقوں میں سویلین انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Exit mobile version