مدینہ منورہ میں اللہ تعالی کا خاص فضل وکرم ہے.وہاں ایک مومن کو دلی سکون ملتا ہے حاجی طارق خان
اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر )معروف سیاسی وسماجی شخصیت طارق خان فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں.اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی حکومت نے حجاج کرام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی,حاجی طارق خان نے کہا کہ
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اللہ تعالی کا خاص فضل وکرم ہے.وہاں ایک مومن کو دلی سکون ملتا ہے. اس کے علاوہ مقدس مقامات کی زیارت خوش قسمتی ہے.حاجی طارق نے مزید کہا کہ خانہ کعبہ اللہ کا گھر ہے اور پوری امت مسلمہ کا مرکز ہے وہاں کوئی فرقہ بندی نہیں اور مسلمان آپس میں پیار و محبت سے پیش آتے ہیں