Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کی زیر صدارت پولیس کے زیر تعمیر پروجیکٹس کے حوالے سے محکمہ بلڈنگ اور آفس سٹاف کی میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر ) آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کی زیر صدارت پولیس کے زیر تعمیر پروجیکٹس کے حوالے سے محکمہ بلڈنگ اور آفس سٹاف کی میٹنگ کا انعقاد ۔میٹنگ میں ڈی پی او ڈی جی خان ،ایس ای بلڈنگز، ایس ڈی او بلڈنگز و دیگر شریک ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی زیر صدارت پولیس کے زیر تعمیر مختلف پروجیکٹس کے حوالے سےمیٹنگ کا انعقاد ہوا

جس میں ڈی پی او ڈی جی خان ،ایس ۔ای بلڈنگز ،ایس ڈی او بلڈنگز ، پی ایس جاوید علی عاصم ،اے ڈی محمد محبوب اور بلڈنگ انچارج عبدالطیف کے علاوہ ریجن بھر کے بلڈنگ کلرکس نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں ڈی پی او آفس ڈی جی خان، ایس ڈی پی او آفس تونسہ،

ایس ڈی پی او آفس کوٹ چھٹہ،پولیس سٹیشن تونسہ سٹی ،صدر ،ریتڑہ ،سنانواں اور محمد پور دیوان سمیت مختلف تھانہ جات اور پولیس چوکیات کی زیر تعمیر بلڈنگز پر ہونے والے کام کا جائزہ لیا گیا ۔

اور بروقت تکمیل کی ہدایت جاری کیں- علاوہ ازیں پولیس ٹریننگ سکول ڈی جی خان کے حوالے سےبھی مختلف امور زیر بحث آئے- آرپی او عمران احمر نے اس حوالے سے ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کو آئی جی آفس سے مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں-

Exit mobile version