Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ڈینگی کی وبا پھیل چکی ہے حکمران محض بیانات میں مصروف

حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ڈینگی کی وبا پھیل چکی ہے۔ حکمران محض بیانات میں مصروف

حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ڈینگی کی وبا پھیل چکی ہے۔ حکمران محض بیانات میں مصروف

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف) حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ڈینگی کی وبا پھیل چکی ہے۔ حکمران محض بیانات میں مصروف ہیںا ور کسی قسم کا کوئی اقدام نظر نہیں آرہا حکومت نے جس طرح صحت کے بجٹ میں کمی کی تھی، اس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں ایک طرف حکمران صحت کارڈ کا واویلہ کررہے ہیں تو دوسری طرف ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔




اس وقت صوبہ پنجاب سمیت پورے ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ اس کی وجہ سے 16 افراد ابدی نیند سوچکے ہیں۔ صوبائی حکومت صحت افسران کے تبادلے کرکے ڈینگی پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔ بد قسمتی سے نا اہل ترین حکمران ملک و قوم پر مسلط ہوچکے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے ایکس چئیرمین ضلعی کونسل قصوررانا سکندر حیات خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ




ڈینگی کے تدارک کے لیے حکومت وقت کی جانب سے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ محض دکھاوے کے پروگراموں اور اخباری بیانات سے کچھ نہیں ہوگا عملی اقدامات کرنے ہوں گے اس وقت ہسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھر چکے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے روک تھام کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی ہونی چاہیے تھی مگر ایسا نہیں ہوسکا۔




Exit mobile version