85

تعلیم و تربیت اور حفاظت ہم سب کا اجتماعی قومی فریضہ ہے سارہ احمد

9

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)قصورچیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب محترمہ سارہ احمد نے کہا ہے کہ بچے ہمارا قیمتی قومی سرمایہ اور پاکستان کا روشن کل ہیںان کی تعلیم و تربیت اور حفاظت ہم سب کا اجتماعی قومی فریضہ ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی قصور میں ایک چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے




، ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کی ذاتی دلچسپی اور تعاون سے عنقریب ضلع بھر میںیونین کونسلوں کی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کی جائینگی





،بچے ، استاد ، والدین ، میڈیا اور عام شہری ،بچوں کے حقوق اور چائلڈ پروٹیکشن کی کسی بھی خلاف ورزی کو 1121پر فوری رپورٹ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج دورہ قصور کے دوران طلباء،اساتذہ اور شہریوں میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ٹی ایم اے ہال چوک پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر بہبود آبادی




پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر ، ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات ، اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی ، اے سی قصور محترمہ انعم زید ، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب فیض نعیم وڑائچ ،تحریک انصاف کی رہنما مسز مزمل مسعود بھٹی ،ممبر اوورسیز پاکستانیز کمیٹی قصور قیصر ایوب شیخ ، انچارج چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور محترمہ زرتاب خان ، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لیگل رانا محمد ممتاز ،




ضلعی محکمہ جات کے افسران ، این جی اوز ، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کے علاوہ سکولوں کے ننھے طلباءکی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ چار ماہ قبل جب سے انہوں نے حفاظت و بہبودی اطفال کی ذمہ داری سنبھالی توتب سے بیورو نے چائلڈ پروٹیکشن اور ویلفیئر کے حوالے سے معاشرے میں شعور اور آگاہی




کو پھیلانے پر خصوصی توجہ دی اور اس سلسلے میں مفید معلوماتی لٹریچر چھپوا کر مختلف اضلاع میں تقسیم کیا ۔چیئر پرسن نے بتایا کہ وہ اندریں حالات چائلڈ پروٹیکشن سینٹر زکے قیام کا ضلع قصور سے آغاز کر رہی ہیں اور آج کی یہ آگاہی مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ قصور میں ہونیوالے بچوں کے جرائم کے پرانے ریکارڈ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے بتایا کہ اگرچہ یہ تمام المناک واقعات ہمارے




قومی حافظے کا افسوسناک حصہ ہیں جن سے اس وقت کی حکومتوں ، پولیس اور انتظامیہ کو سبق حاصل کرنا چاہیے تھا تا کہ ایسے افسوسناک سانحات کا مکمل سد باب کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی انفرادی اور عوام دوست حکومت، تحریک انصاف کے ریاست مدینہ ماڈل ”نئے پاکستان “کی تشکیل ،شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے علاوہ گداگری ، جبری محنت اور بے حرمتی




و دیگر جیسے بچوں سے متعلقہ گھناﺅنے جرائم کے حوالے سے ہم پہلے فیز میں صوبے کے آٹھ اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن سینٹر زکے قیام ،یونین کونسلوں کی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کی تشکیل اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کر رہے ہیں تا کہ مستقبل میں ایسے قابل مذمت قومی جرائم کا مکمل سد باب کیا جا سکے ۔




چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے بعدازاں ٹی ایم اے ہال سے شروع ہونیوالی آگاہی واک کی بھی قیادت کی جو کہ نور مسجد چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب اس کے بعد چند سال قبل افسوسناک سانحہ کا شکار ہونیوالی قصور کی معصوم زینب کی رہائشگاہ پر بھی گئیں




اور ان کے والد حاجی محمد امین انصاری سے اظہار ہمدردی کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کیلئے کی جانیوالی منصوبہ بندی کے عمل میں مشاورت کیلئے معصوم زینب کے والد حاجی محمد امین انصاری کو قصور کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں