87

ایبٹ أباد ضلع کومنشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد سے پاک کروں گا ڈی پی او جاوید اقبال

ایبٹ أباد ضلع کومنشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد سے پاک کروں گا ڈی پی او جاوید اقبال

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد ضلع کومنشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد سے پاک کروں گا أہیس کے خلاف قانون سازی مکمل ہوگئی ہے أہیس فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی بداخلاق اور ظلم کرنے والے اہلکاروں کوبھی محکمے میں نہیں چھوڑا جائے گا روزانہ کی بنیاد پر ہرتھانے کا ریکارڈ چیک کیاجائے گا عوام پولیس کےساتھ مکمل تعاون کریں




ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نے تعنیات ہونے والے ڈی پی او جاوید اقبال نے صحافیوں سے کیا انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف عملی طورپر کارواہیوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں منشیات کے خاتمے کومیں جہاد سمجھتا ہوں أہیس کے خلاف قانون سازی ہوگئ ہے




أہیس فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی محکمے میں بداخلاق اورکرپٹ اہلکاروں کا محاسبہ کرکے انکے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائےگی انہوں نے کہا کہ ایبٹ أباد شہر کوچناروں اورسکولوں کا شہرکہاجاتا ہے اس کومنشیات جیسی لعنت سے پاک کروں گا




روزانہ کی بنیاد پر ہرتھانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا انہوں نے مزید کہاکہ عوام منشیات کے خاتمے اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندی کرنے میں پولیس کی مددکرے ہم سب نے مل جل کرشہر کوہرجرائم سے پاک کرناہوگا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں