71

ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکاری محکموں سے متعلق عوام کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد

ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکاری محکموں سے متعلق عوام کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکاری محکموں سے متعلق عوام کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان جلیس نے کی اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے




اسسٹنٹ کمشنر عثمان جلیس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات فوری نمٹائی جائیں وزیراعظم اور وزیراعلی پورٹل سروس پر نمودار ہونے والی درخواستوں کو ترجیح دی جائے درخواستوں پر دی گئی ٹائم لائن کے اندرپیشرفت رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ ہر درخواست کی آن لائن مانیٹرنگ کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ




غازیخان وقاص رشید کی ہدایت پر وزیراعظم اور وزیراعلی پورٹل سروس پر درج عوامی شکایات کا جائزہ اور ازالہ کے لیے روزانہ اجلاس منعقد کیا جاتا ہے تاکہ درخواستوں پر عمل درآمد کرکے عوام کو ریلیف دلایا جاسکے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں