وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت آگاہی واک کا انعقاد
ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق بخاری،
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر دیگرافسران، اساتذہ ، طلبہ اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے شرکاءنے ڈینگی بخار کی علامات ،احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر مشتمل بینرز اٹھائے ہوئے تھے ریلی ریلوے پلی پر جاکر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کہاکہ ریلی
کا مقصد عوام میں آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں، جوہڑ ،پانی کے ذخیرہ اور کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگایا جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں
گیارہ سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ وہ 69 سرولینس ٹیمیں ضلع بھر میں کام کر رہی ہیں اب تک 78 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس کے لیے متعلقہ جگہوں پر سرویلنس مکمل کرلی گئی ہے ضلع میں اب تک دو ڈینگی کے کیس کنفرم ہوئے ہیں تاہم وہ بھی دیگر اضلاع سے متاثر ہوئے