Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈاکٹرمحمد عظیم خان ممبرپلاننگ کمیشن آف پاکستان کو چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل مقرر

ڈاکٹرمحمد عظیم خان ممبرپلاننگ کمیشن آف پاکستان کو چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل مقرر

ڈاکٹرمحمد عظیم خان ممبرپلاننگ کمیشن آف پاکستان کو چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل مقرر

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، گورنمنٹ آف پاکستان ، اسلام آباد نے ڈاکٹرمحمد عظیم خان، ممبر پلاننگ کمیشن آف پاکستان کو چیئر مین ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان ایک ایماندار ، محنتی اور قابل شخصیت ہیں نیز زرعی تحقیق اورانتظامی و مالی امورکے فرائض کو بخوبی سر انجام دینا جانتے ہیں۔




ڈاکٹرمحمد عظیم خان ممبرپلاننگ کمیشن آف پاکستان کو چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل مقرر

ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئرمین، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، اسلام آباد کی ذمہ داری ملنے سے قبل پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں بطور ممبر اپنی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان اس سے قبل پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے زیر نگرانی دارے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز ،




اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل بھی تعینات رہ چکے ہیں ان کی سرپرستی میں قومی زرعی تحقیقاتی مرکز نے نہایت عمدہ زرعی خدمات سر انجام دیں اور جدید زرعی تحقیق کی روشنی میں اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہااس کے علاوہ کونسل میں کئی اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔




دوران ملازمت ڈاکٹر محمد عظیم خان زرعی تحقیق کے عالمی اداروں FAO, ICARDA, ASLPکے مختلف پراگراموں میں ان سے منسلک رہے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان کئی تحقیقی مقالوں اور مختلف کتب کے ابواب کے مصنف بھی رہے ہیں نیز ڈاکٹر محمد عظیم خان پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے زیر نگرانی قائم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس اسٹڈیز ان ایگری کلچر(PIASA) کے ڈین /ریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔




پی اے آر سی انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹر عظیم خان کی بطور چیئر مین، پی اے آر سی تعیناتی پر اطمینان ظاہر کیا گیا ہے نیزامید ظاہر کی گئی ہے کہ انکی سرپرستی میں پی اے آر سی کا ادارہ زرعی تحقیق و ترقی میں




اپنا شاندار کردار ادا کریگا اور ڈاکٹرمحمد عظیم اپنے تجربے اور صلاحیتوںکی بناء پر پی اے آر سی کے سائنسدانوں کوجدید زرعی تحقیقی نظام کے تحت اپنے زرعی مقاصد حاصل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہونگے تاکہ ملک زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہو سکے۔




Exit mobile version