101

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف عمران کے ویژن کے مطابق شخصیت پرستی اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے راجہ منصور خان

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف عمران کے ویژن کے مطابق شخصیت پرستی اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے راجہ منصور خان

دوبئی ( فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) ۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر راجہ منصور خان کے اعزاز میں پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کی قیادت کی طرف سے دوبئی میں پُرتکلف عشائیہ ۔اس موقع پر راجہ منصور خان نے اپنے خطاب میں کہا کے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف عمران کے ویژن کے مطابق شخصیت پرستی اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے ۔ نچلے طبقے کے محنتی ، قابل اور پڑھی لکھی نوجوان قیادت کو ترجیحی بنیادوں پر آگے لاہیں گے بالخصوص وہ لوگ جو مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑے رہے ان کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔




عمران خان کا تئیس سالہ پرانا خواب جس میں پارٹی کو ادارہ بنانا ہے اس کی ابتداء آزادکشمیر سے کر کے دیکھائیں گے۔نئی تنظیم سازی مکمل مشاورت کیساتھ میرٹ پر ہوئی ہے جس پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ نئی تنظیم میں پارٹی وابستگی ، اہلیت اور تجربے جیسی خصوصیات کے حامل افراد کو سامنے لایا گیا ہے۔ ہم انشااللہ اسی فارمولے کے تحت تنظیم سازی کو ضلع ، تحصیل ، یونین کونسل اور وارڈ تک لیکر جائیں گے۔




راجہ منصور نے شرکاء کو بتایا کے مئسلہ کشمیر کو 70 سال بعد عمران خان نے بین اقوامی سطح پر بھر پور اور خوبصورتی سے اجاگر کیا اور وعدے کے مطابق کشمیریوں کا سفیر بن کر مسلہ کشمیر کو اقوام عالم میں پہنچایا اور مجھے ایمان کی حد تک یقین ہے کے عمران خان جیسی کرشماتی شخصیت کی سربراہی میں مئسلہ کشمیر کا حل بھی ہو گا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر سے تشریف لائے نوا جوان رہنما سید وارث علی گیلانی ، سابق جنرل سیکٹری گلف راجہ راشد علی




سنئیر رہنما تحریک انصاف یواےای اعجاز شبیر ماگرے ، سابق صدر آئی ایس مظفرآباد چن زیب میر، سابق جنرل سیکٹری یو اے ای کاشف مقصود ، سنیر رہنما تحریک انصاف آزادکشمیر عاصم احمد برق، سابق سیکرٹری اطلاعات یو اے ای راجہ وقار ، سابق سنیر ناہب صدر انعام عباسی




سابق نائب صدر تحریک انصاف آزادکشمیر دبئی راجہ زوہیب خان، یوتھ کے رہنما عظیم رضا چوہدری ، سید سعید ، راجہ سلطان صابر راجہ عاطف ، راجہ عبدالغفار ، محمد علی کے علاوہ دیگر کارکنان کی بڑی تعداد میں شریک.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں