89

کمشنر آفس میں ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان کا تعارفی اجلاس منعقد

کمشنر آفس میں ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان کا تعارفی اجلاس منعقد

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک کی ذاتی کاوش سے ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان کا قیام عمل لایا گیا نوجوانوں پر مشتمل گروپ ڈی جی خان شہر میں صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دے گا۔گروپ کا نعرہ”اب چمکے گا ڈی جی خان”منتخب کیا گیا۔




ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان میں مختلف سماجی،سیاحتی اور فلاحی تنظیموں کے فعال نمائندے شامل کئے گئے ہیں۔ کمشنر آفس میں ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر مدثر ریاض ملک،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اظفر ضیائ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر شریک ہوئے.




تعلیمی اداروں میں لیکچررز اور سوشل میڈیا پر پیغامات دئیے جائیں گے۔مزید فعال نوجوانوں کی رجسٹریشن کی جائے۔




اراکین کی شناخت کےلئے خصوصی کارڈ اور جیکٹ تیار کئے جائیں گے۔کمشنر نے شہر کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سیوریج لائن 200 کلومیٹر طویل ہے اور لاہور واسا کے معیار کے مطابق لائن کی صفائی کےلئے کم سے کم 100 ا فراد کی ضرورت ہے لیکن ڈی جی خان کے پاس صرف 23 سیورمین ہیں شہر سے روزانہ 210 ٹن کوڑا پیدا ہوتا ہے جسے روزانہ اٹھانے کےلئے بھاری مشینری اور افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں