132

وزیر اعظم پاکستان عمران خان یتیم اور غریب افراد کی کفالت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں زرتاج گل

وزیر اعظم پاکستان عمران خان یتیم اور غریب افراد کی کفالت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں زرتاج گل

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی،وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک اور دیگر نے وزیر اعظم کے احساس،آپ کی دہلیز پر کے تحت دارالاحساس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔




کمشنر مدثر ریاض ملک اور دیگر موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان یتیم اور غریب افراد کی کفالت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔وزیر اعظم کا احساس پروگرام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔پاکستان بیت المال کے پلیٹ فارم سے غریب افراد کے علاج معالجہ اور مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا




وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے دارالاحساس کےلئے 200 ارب روپے مختص کردیے ہیں۔ غریب اور یتیم بچوں کی کفالت اجر عظیم ہےکمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ دارالاحساس میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا




۔وہ بھی یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے آئیں گےچیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔کھلی کچہری میں مرد و خواتین سائلین کی زبانی اور تحریری درخواستوں پر احکامات جاری کیے گئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں