108

خون سفید ھو گیا سکے بیٹے نے اپنے 95 سالہ بوڑھے بزرگ باپ پر تشدد کر کے دھاڑی نوچ لی

خون سفید ھو گیا سکے بیٹے نے اپنے 95 سالہ بوڑھے بزرگ باپ پر تشدد کر کے دھاڑی نوچ لی

مظفرگڑھ (میاں خالد ندیم بھٹی بیوروچیف) خون سفید ھو گیا سکے بیٹے نے اپنے 95 سالہ بوڑھے بزرگ باپ پر تشدد کر کے دھاڑی نوچ لی تفصیل کے مطابق کوٹلہ سلطان شاہ کے رہائشی 95 سالہ بزرگ محمد بخش لاشاری نے روتے ھوئے بتایا کہ میرا بڑا بیٹا اللہ ڈتہ المروف کالو خان لاشاری کافی عرصہ سے چرس افیون ہیروین اور والائتی شراب کا دھندہ کر رہا ھے صبح ھوتے ہی




میرے گھر کے سامنے شراب اور ہیروین چرس افیون خرید کرنے والوں کی لائنین لگ جاتی ھیں میں نے چند دن پہلے اپنے سکے بیٹے اللہ ڈتہ المروف کالو کو اس مکروہ دھندے سے منع کیا اور گالیاں گلوچ دیں تو اس کو یہ میرا منع کرنا برا لگا تو انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیٹوں جاوید ۔حمید ۔ رشید اور تنویر کے ہمراہ شراب کے نشے میں دھت ھو کر میرے چھوٹے بیٹے اللہ یار کے گھر آگئے




جہاں میں رہائش پزیر تھا مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میری دھاڑی کے بال نوچ لیے اور میں بے ھوش گیا مجھ پر تشدد ھوتا ھوا دیکھ کر میرے چھوٹے بیٹے اللہ یار کی گھر والی مجھے چھڑوانے آئی تو انہوں نے اس کو بھی بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس پر تشدد کیا اور اس کی چیخ و پکار پر اہل محلہ والے آ گئے




انہوں نے میرے میرے ظالم بیٹے سے ھماری جان چھڑوائی محمد بخش لاشاری اور اہل محلہ والوں نے احتجاج کرتے ھوئے ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر سے منشیات فروش اور ظالم بیٹے اللہ ڈتہ المروف کالو خان کے خلاف قانونی کاروائی سزا دینے کا مطالبہ کیا ھے اللہ ڈتہ المروف کالو خان کا




اس سلسلے میں موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ میرا اپنے باپ کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ھے ھاتھاپائی ضرور ھوئی ھے گالم گلوچ بھی ضرور ھوئی ھے لیکن میں نے اپنے باپ کی دھاڑی نہیں نوچی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں