Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ میں ڈینگی کی روک تھام جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ میں ڈینگی کی روک تھام جاری

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ میں ڈینگی کی روک تھام،سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور معاونت کےلئے سیکریٹرز کو اضلاع سونپ دئے ہیں۔ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو احمد علی کمبوہ کو ضلع ڈیرہ غازی خان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔





ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی انسداد کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے۔مچھر کے چھپنے اور لاروا کی پرورش کی جگہیں تلف کردی جائیں۔سرکاری دفاتر میں ہفتہ صفائی منایا جائے۔ضلع کے ٹیچنگ ہسپتال اور مراکز صحت میں ڈینگی کے وارڈ مخصوص کئے جائیں۔ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔




ضلع کے مصروف مقامات پر آگاہی مہم چلائی جائے۔احمد علی کمبوہ نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کئے گئے انتظامات سے مطمئن ہیں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ رواں سال میں 390 ڈینگی کے مشتبہ کیس سامنے آئے۔ضلع میں رواں سال میں 3 کنفرم کیسز سامنے




آئے۔2کی ٹریول ہسٹری جبکہ 1کیس پیر عادل کا تھا۔رواں سال میں 191855 گھر،634989 کنٹینرز چیک کیے گئے۔ڈینگی کے تینوں کیسزکو علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔تینوں مریض صحت یاب ہیں۔ڈینگی کیس رپورٹ ہونے کے گرد 49 گھروں کی سرویلنس کی گئی۔




Exit mobile version