90

ایبٹ أباد ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی غفلت شہربھرکی چوکوں چوراہوں میں قبضہ مافیاکا راج

ایبٹ أباد ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی غفلت شہربھرکی چوکوں چوراہوں میں قبضہ مافیاکا راج

ایبٹ أباد(فرح ستی سٹی رپورٹر ) ایبٹ أباد ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی غفلت شہربھرکی چوکوں چوراہوں میں قبضہ مافیاکا راج ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت بندکھوہ سمیت عیدگاہ روڈ بڑی سبزی منڈی میں تبدیل ہوگیا عوام کاپیدل چلنامشکل ہوکررہ گیا عیدگاہ روڈپرافغانی تھڑہ فروشوں نے خواتین کوبھی حراساں کرنامعمول بنالیا ہے




عوامی حلقوں نے فوری طور پراعلی افسران سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیااس ضمن میں زراٸع نے صحافیوں کوبتایاکہ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہربھرکی چوکوں چوراہوں میں بااثرقبضہ مافیا نے انتظامیہ سے گٹھ جور کرکے بندکھوہ لنک روڈ عیدگاہ روڈ اور




کچہری روڈ پرریڑھی بانوں اورتھڑہ فروشوں نے قبضہ کرکے شہرکویرغمال بنادیا ہے زراٸع نے بتایا کہ مین بازار میں بااثرتاجروں نے سڑک پر اپناسامان بورڈسجاکرعوام کوپیدل چلنے سے بھی محروم کردیا ہے




مین بازارمیں شدید تجاوزات کی بھرمار ہے جس سے عوام کا بھی پیدل چلنا عزاب بن گیا ہے زراٸع نے بتایا کہ پالشی مالشی ٹولے نے شہربھرکےاداروں کو بھی یرغمال بنادیا ہے جب نیاأفیسر ایبٹ أباد تعنیات ہوتا ہے اس سے یہ دوستیاں نبھاناشروع کردیتےہیں اوراپنے زاتی مفادات حاصل کرنے شروع کردیتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں