قصوروزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خاں کا دورہ یونیورسٹی مصطفی آباد، طلبہ سے خطاب
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قصوروزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خاں کا دورہ یونیورسٹی مصطفی آباد، طلبہ سے خطاب، پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح، یونیورسٹی کا وزٹ، قصور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، وزیر ایجوکیشن مراد راس، وزیر محکمہ بہبود آبادی کرنل(ر) ہاشم ڈوگر، سرپرست اعلی اخوت امجد ثاقب،پرنسپل اخوت کالج شیر افگن، وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری،نور العامین مینگل،
صوبائی وزیر فوڈسمیع اللہ خاںبھی ہمراہ تھے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خاں نے وزیر ایجوکیشن پنجاب مراد راس، وزیر محکمہ بہبود آبادی کرنل(ر) ہاشم ڈوگر، سرپرست اعلی اخوت امجد ثاقب،پرنسپل اخوت کالج شیر افگن، وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری،نور العامین مینگل،سمیع اللہ خاںکے ہمراہ اخوت یونیورسٹی مصطفی آباد کا دورہ کیا،
وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان،وزیر ایجوکیشن مراد راس ،صوبائی وزیر فوڈسمیع اللہ خاں اور سرپرست اعلی اخوت یونیورسٹی امجد ثاقب نے طلبہ سے خطاب کیا، وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان کو سرپرست اعلی اخوت یونیورسٹی امجد ثاقب کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی،
وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد دعا کی، بعد ازاں یونیورسٹی کا وزٹ کیا، اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت یونیورسٹی کو جہاں ہماری ضروری ہو گی ہم حکومتی سطح کے علاوہ ذاتی طور پر بھی ان کے ساتھ ہوں گے،میں اخوت کی خدمت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ہم بلوچستان میں غریب افراد کو روز گارفراہم کرنے کے اخوت طرز پر بلا سود قرضے جاری کریں گے
، طلبہ محنت کریں اور انفرادی طور پر ملک و قوم کی بہتری کےلئے کام کریں، آپ معاشرے کی بہترین کےلئے بے شمار کام کر سکتے ہیں دوسری کی طرف سے دیکھنے کی بجائے اپنے حصہ کا کام کریں، یونیورسٹی کے طلبہ کو گوادر کا دورہ بھی کروائیں گے، طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں ، اگر آپ کے اندر قابلیت ہے تو آپ کبھی بے روز گار نہیں رہ سکتے، جو موقع آپ کو اللہ نے آج دیا ہے وہ دوبارہ نہیں ملے گا،کامیابیاں حاصل کریں ،
آپ آج ایک دوسرے کی خدمت کریں جس کا رزلٹ آپ کو ہمیشہ ملے گا، یہ ایک صدقہ جاریہ سمجھ کر کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک قدرتی دولت سے مالا مال ہے، دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جن کے پاس میٹھا پانی نہیں معدنیات میں کمزور ہیں، موسم سے محروم ہیں، گندم نہیں ہے
، پھل نہیں ہیں، سبزیاں نہیں ہے، جبکہ پاکستان ان قدرتی دولتوں سے مالا مال ہے، ہمارے طلبہ ہمارا مستقبل ہیں، انہوں نے ہمارے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے، ، سرپرست اعلی اخوت امجد ثاقب نے کہا کہ ہم غربت کے خاتمہ کےلئے بلا سود قرضے سے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ شروع کیا تھا اب ہم فری تعلیم کا سلسلہ بھی کامیابی سے جارکھی رکھے ہوئے ہیں،
ہم کہتے ہیں آئیں ہمارے پاس تعلیم حاصل کریں جب کبھی موقع ملے دس بیس سال بعد تو فیس دل چاہئے تو ادا کر دیں، ہم 35لاکھ خاندانوں کو بلا ود قرض دے چکے ہیں، ہمارے قرض کی واپس 99.99فیصد ہے، اس وقت ہمارے کالج میں ملک بھر کے 400شہروں سے 14زبانیں بولنے والے طلبہ زیر تعلیم ہیں،علم ایک عظیم کام ہے جو انبیا ، درویشوں اور صوفیوں کا شیوا تھا، ہم چراغ سے چراغ جلانے کا عزم رکھتے ہیں، وزیر ایجوکیشن مراد راس اورصوبائی وزیر فوڈسمیع اللہ خاں نے کہا کہ
دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں، اخوت نے بلا سود قرضوں اور فری تعلیم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس سے غرسبت ختم نہیں تو کم از کم کم ضرور ہو سکتی ہیں ہمیں حکومتی سطح پر بھی ایسے اقدامات کرنا ہوں گے اس کے بغیر کوئی حل نہیں،
یہاں پر تمام صوبوں کے طلبہ ایک ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو ایک احسن اقدام ہے، یہ ہماری بچے ہیں کی اور کے نہیں ہیں ہم ان کی بہترین تعلیم کا خیال رکھنا ہو گا، طلبہ کو بھی اپنے منزل پر پہنچنے کےلئے کسی بھی قربانی کےلئے تیار رہنا ہو گا، تلاوت شاہ فہد، ترجمہ غلام علی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد رضا بگٹی نے ادا کئے،