72

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرموک ایکسرسائز(فرضی مشق) کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرموک ایکسرسائز(فرضی مشق) کا انعقاد

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر مانسہرہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز بشیر خان ، ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی عاصم بخاری کی سربرائ ڈسٹرکٹ پولیس اور ریپڈ رسپانس فورس(RRF) کی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئیے احاطہ عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔




تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او مانسہرہ کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے لئیے مانسہرہ پولیس کے جوانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنے کے لیے موک ایکسرسائز(فرضی مشق) کا انعقاد کیا گیا۔ موک ایکسر سائز ڈی۔ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز بشیر خان کی نگرانی میں کی گئی




جس میں ایس۔ایچ۔اوتھانہ سٹی عاصم بخاری ،ریپڈ رسپانس فورسRRF، ایلیٹ فورس ، ڈسٹرکٹ پولیس ، پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ، سنائپر شوٹرز، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔موک ایکسرسائز کے دوران ڈی۔ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز بشیر خان نے فرضی مشق کو لیڈ کیا




۔اس دوران ایلیٹ کےکمانڈوز نے عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کا محاصرہ کیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے مکمل سرچنگ کی۔مشق کے اختتام پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز بشیر خان نے فرضی مشق میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو مشق کو مزید بہتر بنانے کے لئیے اپنے اپنے تجربات شئیر کئیے۔




فرضی مشق کا مقصد عوام کو آگاہی دینا تھا کہ مانسہرہ پولیس انکے جان و مال کی حفاظت کے لئیے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئیے ہمہ وقت تیار ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں