72

مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر مانسہرہ)مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری، پیرا میڈیکل سٹاف بھی ہڑتال میں شامل مریض رل گئے، سول سوسائٹی نے ڈاکٹروں کی ہڑتال مسترد کرتے ہوئے




میدان میں آنے کا اعلان کر دیا، تفصیل کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ہڑتال نویں روز بھی جاری رہی، گزشتہ روز ہڑتال کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور پیدا میڈیکل سٹاف نے مشترکہ طور پر گرینڈ الائنس کے نام پر احتجاج کیا،




اور صوبائی حکومت کے منظور کردہ ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا، ڈاکٹروں کی ہڑتال اور احتجاج کی وجہ سے سرکاری ہسپتال میں آنے والے غریب اور بے سہارا مریض علاج کی سہولت سے محروم رہے،




جبکہ ڈاکٹروں کے تمام پرائیویٹ کلینک اور ہسپتال کھلے رہے، دوسری طرف سول سوسائٹی نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو ناجائز قرار دے کر لاعمل طے کرنے کیلئے ایک اور گرینڈ جرگہ طلب کر لیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں