Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعلی پنجاب گولڈکپ والی بال ٹورنامنٹ 21دسمبر سے شروع ہو گا

وزیر اعلی پنجاب گولڈکپ والی بال ٹورنامنٹ 21دسمبر سے شروع ہو گا

وزیر اعلی پنجاب گولڈکپ والی بال ٹورنامنٹ 21دسمبر سے شروع ہو گا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر ڈیرہ غازیخان) وزیر اعلی پنجاب گولڈکپ والی بال ٹورنامنٹ 21دسمبر سے شروع ہو گا 25دسمبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان واپڈا ، آرمی ، نیوی ، ایئرفورس ، پاکستان پولیس،خیبرپختونخواہ او رپنجاب کی ٹیمیں شرکت کریں گی




کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثرریاض ملک نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے تقریب تقسیم انعامات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو مدعو کیاجائے گا انہوںنے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے




کہی اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفرضیائ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی ، والی بال کے سا بقہ کھلاڑی صوفی سردار احمد ، محمد بخش اور انسٹرکٹر پولیس پنجاب موجود تھے

کمشنرنے ڈویژنل سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ سپورٹس جمنیزیم میں مقابلوں کیلئے بہترین انتظامات کیے




جائیں انہوںنے کہاکہ وہ انتظامات کو خود مانیٹر کریں گے کمشنر نے کہاکہ کھیلو ں سے صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے او رنوجوان نسل کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے




Exit mobile version