Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چونیاں گرفتار سفاک ملزم سہیل شہزادا کا 15روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے آر پی او شیخوپورہ

چونیاں گرفتار سفاک ملزم سہیل شہزادا کا 15روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے آر پی او شیخوپورہ

چونیاں گرفتار سفاک ملزم سہیل شہزادا کا 15روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے آر پی او شیخوپورہ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)چونیاں معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلی اور میں ملوث ملزم سہیل شہزاد درندہ صفت انسان کی گرفتاری کے بعد بچوں کے ورثاء سے ملاقات آر پی او شیخوپورہ نے کہا کہ قوم کی دعاؤں، پولیس و دیگر اداروں کی انتھک اور شب وروز کی محنت سے سانحہ چونیاں میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کیا گیا




ان خیالات کا اظہار انہوں چھانگا مانگا ریسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، اس موقع پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت، قتل ہونے والے چار معصوم بچوں کے والدین، صحافی حضرات، سول سوسائٹی کے افراد، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی




۔آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے کہا کہ گرفتار سفاک ملزم سہیل شہزادا کا 15روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،ملزم نجی سکول میں سکیورٹی گارڈ اور رکشہ ڈرائیور بھی رہا، انہوں نے کہا جب فیضان لاپتہ ہوا تو چونیاں کے تمام شہری گھروں سے باہر نکلے اسکے بعد فیضان کی نعش ملی۔واقعہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا




اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کی خصوصی ہدایات پرجے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیموں نے دن رات محنت کی،چونیاں کے 57بلاک کا ڈیٹا حاصل کیا گیاکل 60ہزار آباد ی میں سے26ہزار سے زائد آبادی کا سروے کیا گیا 4684گھروں کا فزیکل معائنہ کیا گیا،904 رکشہ ڈرائیورز کی پروفائل تیار کی گئی،8307موبائل فون کا تجزیہ کیا گیا




،3117 مشکوک افراد سے انٹیروگیشن کی گئی اور1734افراد کے ڈی این اے سیمپل حاصل کیے گئے اور1471افراد کے ڈی این اے کے بعدسفاک ملزم سہیل شہزادا کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ والے ادارے کے افسران و دیگر ایجنسیز نے بھی اس اہم مشن میں شب وروز پولیس کیساتھ ملکر کام کیا تمام کا مقصد سفاک ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنا تھا،




ان کوششوں میں جیو فینسنگ،ڈکوئے آپریشنز،گھر گھر کی چیکنگ،سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان،جیل سے رہا شدہ ملزمان اور بس اڈاجات کی نگرانی جیسے تمام اقدامات کیے گئے جس پر اللہ تعالی کے فضل و کرم اللہ تعالیٰ نے قصور پولیس کو کامیابی عطا فرمائی اور27سالہ غیر شادی شدہ سفاک ملزم سہیل شہزادا کو گرفتار کرلیا گیا ہے،دوران انٹیروگیشن ملزم نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کرلیا ہے




جس کی تصدیق ذریعہ ڈی این اے اور دیگر شواہد سے ہوچکی ہے،جس کو مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔سفاک ملزم کی گرفتاری پر چونیاں کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور پولیس ٹیموں کی دن رات کی محنت کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا چونیاں کے عوام نے آر پی او شیخوپورہ




ڈی پی او قصور اس کی ٹیم کو سراہا اور مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ پولیس اپنی زمہ داری ملزم کے چالان مکمل سزا تک احسن طریقے سے نبھائے گی ملزم کو گرفتار کرنے والے انسپکٹر ملک طارق اعوان انسپکٹر محسن علی سب انسپکٹر ملک جبار اور سپاہی حکیم علی اور دیگرے ٹیم کو اخراج تحسین پیش کیا




ملزم قصور پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا گم نام سپاہیوں کی مدد سے گرفتار کیا علاقائی صحافیوں نے بھی پولیس کی مدد کے ساتھ عوام کو لمحہ با لمحہ باخبر رکھا وہ بھی اخراج تحسین کے مستحق ہیں




Exit mobile version