Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری کا انقعاد

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری کا انقعاد

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری کا انقعاد

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر ڈیرہ غازی خان)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری لگائی۔




اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے مرد و خواتین سائلین کی تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ان کے دفتر کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں تاہم کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے




ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کھلی کچہری میں موصول شدہ درخواستوں پر پیشرفت کے حوالے سے سائلین کو بھی آگاہ کیاجائے گا کھلی کچہری کو آن لائن نظام سے منسلک کیاگیاہے اور ہر درخواست کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن دی گئی ہے




ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے




Exit mobile version