96

بھر پور ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد

بھر پور ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف اسلام آباد) سی ڈی اے کا اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں مرکزی کردار ہے بالخصوص ایم سی آئی کے وجود میں آنے کے بعد اسلام آباد میں ترقیاتی سرگرمیوں میں فروغ سی ڈی اے کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لیے سی ڈی اے نے اپنا کرادر تیزی سے ادا کر تے ہوئے




بھر پور ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہ سی ڈی اے – ڈی ڈبلیو پی(CDA-DWP)کے 45 ویں اجلاس میں پانچ منصوبوں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ مجاز اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں اجلاس نئے PC-Iپیش کئے گئے جنہیں منظور کر لیا گیا۔
ان منصوبوں کی منظوری سے اسلام آباد میں 23827 رہائشی یونٹس کا اضافہ ہوگا۔




18 ارب سے زائد لاگت کے آن منصوبوں میں سے کئی ایک منصوبوں کے ٹینڈر زکا عمل جاری ہے جبکہ باقی ماندہ منصوبوں کے ٹینڈرز کا عمل بھی بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔ سی ڈی اے موجودہ حکومت کی ہدایت کی روشنی میں اسلام آباد میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔




اس ضمن میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں سی ڈی اے – ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP) کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین سی ڈ ی اے نے کی جبکہ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ممبر انجینئرنگ کے علاوہ پلاننگ کمیشن اور وزات داخلہ کے افسران سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔




سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP)کے اجلاس میں اسلام آباد کے ان رہائشی سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ کو ترجیح دی گئی ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے نظر انداز کئے جا رہے تھے۔ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر E-12 کے مکمل ترقیاتی کاموں اور انفراسٹرکچرکے لیے 6630.2ملین روپے کا PC-I پیش کیا گیا




جسے اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ سی ڈی اے – ڈی ڈبلیو پی نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 15- کے ترقیاتی کاموں کے لیے 5656.24ملین روپے کا پیش کیا جانے والا PC-Iبھی منظور کر لیا جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی14- اور سیکٹرآئی11- کے لیے بالترتیب3112.162ملین روپے اور 2618.25 ملین روپے کے پیش کیے جانے والے PC-Iکی بھی منظوری دے دی گئی۔




اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹرآئی 11-،آئی 14-،آئی15-اور سیکٹر E-12 کے منظور کئے جانے والے PC-Iکے تحت ان سیکٹرو ں کے مکمل انفراسٹرکچر اور ترقیاتی کاموں بشمول سروس روڈز، میجر روڈز نیٹ ورک کے علاوہ سیوریج سسٹم، سمارٹ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹر سپلائی لائنز، کلورٹس، سروس روڈ پر تعمیر کئے جانیو الے پل، زیر زمین بجلی کی تاروں کامکمل نظام، گرڈ اسٹیشن، زیر زمین اور اوور ہیڈ پانی کے ذخائر اور دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔




سی ڈی اے – ڈی ڈبلیو پی نے اسلام آباد کے سیکٹرG-5میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے لیے بھی 343.79 ملین روپے کا PC-Iمنظور کر لیا جس کے تحت سڑکوں کی کارپیٹنگ، فٹ پاتھوں کی مرمت، ڈرینج اور پانی کی کی سپلائی کے نظام کے علاوہ سیوریج سسٹم اور G-5 کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں